وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک سے ملتی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک جیتتی ہے اور دوسری ہارتی ہے، اس لیے کھیل کے جذبے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ جب ہمارے کھلاڑیوں کو اکسایا جائے گا تو اس کا جواب بھی آئے گا، ہم اپنے کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحمل سے کھیلیں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں، یہ آپ کا دن ہے۔
جماعتِ اسلامی وفد کی کابل میں افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات
کل وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات ہوگی
اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے، نیتن یاہو کو جوتے مارے گئے








