وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں 27 تا 30 اکتوبر منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فورم میں شرکت کی دعوت پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم بین الاقوامی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا
نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ