سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرے مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی،پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ ملے گا، نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، جو جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، خیرپور، شکارپور اور حیدرآباد کے چار نئے روٹس پر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ان روٹس پر جلد بسیں چلائی جائیں گی، تمام نئے روٹس رواں ماہ ہی فعال کر دیے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کے شہری بھی جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مزید ڈبل ڈیکر بسوں کو شامل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے ،
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی، تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ،








