شرجیل میمن کا بیمار صحافی اسحاق سرکی کی ہر ممکن مدد کا اعلان

sharjeel

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بیمار صحافی اسحاق سرکی کی ہر ممکن مدد کا اعلان کر دیا گیا

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بیمار صحافی اسحاق سرکی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، صحافی اسحاق سرکی کی طبعیت کی ناسازی کا سن کر پریشانی ہوئی ہے،مشکل وقت میں، ہماری دعائیں اسحاق سرکی کے ساتھ ہیں، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، دعا ہے کہ اسحاق سرکی جلد صحتیاب ہوکر اپنی صحافتی فرائض سرانجام دیں،

واضح رہے کہ صحافی اسحاق سرکی بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، صحافی کی بیماری کی خبر سامنے آئی تو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مدد کا اعلان کیا جس کو صحافی برادری نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ شرجیل میمن ماضی میں بھی صحافیوں کی مدد کرتے رہے ہیں،

Comments are closed.