سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ بھی شریک ہوئے، دعوتِ ضیافت میں ملک کے ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی،ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی مضبوطی، میڈیا کی آزادی، اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی،شرکاء کی جانب سے میڈیا کے کردار، ذمہ دارانہ صحافت، اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا گیا، شرکا نے اتفاق کیا کہ آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا ملک کی جمہوری بقا کے لیے ناگزیر ہے،
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے،پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شفاف معلومات اور عوامی آگاہی کے لیے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کے حقوق کا احترام کیا ہے، میڈیا معاشرتی اصلاح اور جمہوریت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،











