شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

0
38
sharjeel memon

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ اسیمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال گزر چکا ہے عوام نے اپنے نمائندے منتخب کئے ہیں ان کو آکر اپنا کام کرنا چاہئے

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ گزر گیا دوسرا بھی گزر گیا اب ایک اور شیڈول ہے وہ بھی بہت تاخیر سے آیا ہے, یہ الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے تمام ممبران کی حلف برداری 10 جون کو رکھی گئی ہے بارشوں اور سیلاب کے دوران ہم فیلڈ میں تھے لوکل باڈیز کے نمائندگان ہوتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ عوام کے ساتھ ہوتے حلف برداری میں تاخیر کے باعث لوکل باڈیز کے منتخب ممبران تشویش میں مبتلا ہیں اسمبلی کی  جانب سے الیکشن کمیشن کو سفارش بھیجی جائے

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لیے ملکی اداروں کے سربراہان کو بدنام اور بلیک میل کر کے دباؤ ڈال ڈال رہا ہے کیونکہ وہ اس کی باتوں میں نہیں آ رہے ہم نے وہ گفتگو بھی سنی ہے جس میں یاسمین راشد عارف علوی سے کہہ رہیں کہ ہمارے لوگ پولیس پر پٹرول بم مار رہے، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ پٹرول بم مارنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے دنیا کے کونسے مہذب ملک میں کونسی جگہ پہ پولیٹیکل پارٹی کی طرف سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جائیں اور انکو کچھ بھی نہ بولا جاۓ ؟ کیا عمران خان کی بیوی یا بہن کو گھسیٹا گیا جیسے فریال تالپور صاحبہ کو گرفتار کیا گیا تھا آئین میں یہ کونسی جگہ لکھا ہوا ہے جو آپ نے عمران نیازی کو مرسڈیز گاڑی میں بلایا اور وی وی آئی پی پروٹوکول دلوایا

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

Leave a reply