شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق دوسرے ریفرنس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکلا نے ریفرنس کو عدالت میں چیلنج کردیا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،فیصلہ چار اکتوبر کو سنایا جائے گا،

ملزمان کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے ،پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے ثبوت موجودہیں،نیب نے شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف دوسرا ریفرنس دائر کیا ہے

آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا

شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بدعنوانی کی۔جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

ڈی جی صاحب، آپ کے تفتیشی افسر کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، عدالت کا ڈی جی نیب سے مکالمہ

Shares: