آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ آسکر جیتنے والی پاکستانی فلمساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ایمی نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے ‘بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین’ کے لیے نامزد کیا ہے۔

مذکورہ فلم 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔

یہ دستاویزی فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی، جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔

خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اس سے پہلے فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ آسکر بھی 2 بار جیت چکی ہیں اور اس کے علاوہ ایمی ایوارڈز سمیت مختلف اعزازات حاصل کرچکی ہیں جبکہ وہ ٹائم میگزین کی 100 متاثر کن شخصیات میں بھی شامل ہوچکی ہیں علاوہ ازیں انہیں سارک فلم ایوارڈ سمیت گلیمرس، لکس اسٹائل اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں۔

Comments are closed.