مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانا برا ہے تو اس کا نام ہی ایسا کیوں رکھا؟ دھرنے کا ورد چھوڑیں، دھرنا نہیں بلکہ آزادی مارچ ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جانا براہے تو اس کا نام ہی کیوں ایسا رکھا،ہم 27اکتوبر کو اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے ،دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے ،بہت سی باتیں ہم وقت سے پہلے نہیں بتا رہے ،پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائےگی
مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چندا نہیں لیں گے تو اخراجات کیسے پورے کریں گے ،ہر پارٹی کی اپنی حکمت عملی اور ترجیحات ہوتی ہیں ،حتمی طور پر سب پارٹیوں نے ساتھ دینے کا کہا ہے ،
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں ،نیویارک میں سازشیں کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ، مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے سے بھی اب انہیں فائدہ نہیں ملے گا.حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے