ایبٹ آباد کی رہائشی شازیہ بی بی کو تیزاب پلا کر شوہر نے قتل کر دیا گیا ایس ایچ او ریس کورس اب تک مقدمہ درج کرنے سے قاصر

محمد حنیف ولد عبد الطیف ایبٹ آباد بیرن گلی کے رہائشی نے درخواست تھانہ ریس کورس میں دی کہ اس کی ہمشیرہ کا قاتل شوہر سعید الزماں نامی شخص ہے درخواست کے ہمراہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی اٹیچ کی گئی مگر راولپنڈی پولیس اب تک مقدمہ درج نہ کر سکی مرحومہ کی شادی 7/8 سال پہلے ہوئی تھی جس کی ایک بیٹی طوبی ڈھائی سال کی ہے شوہر اکثر شازیہ پر تشدد بھی کیا کرتا تھا دو ماہ قبل شازیہ اور سعید الرحمن کے درمیان جھگڑا ہوا تو شازیہ اپنے والدین کے گھر ایبٹ آباد ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ اسے واپس جرگہ کے فیصلے پر شوہر کے گھر واپس بھیج دیا گیا تھا 5 نومبر 2024 کو سعید کے چچا نے فیملی کو فون پر بتایا کہ آپکی بچی بیمار ہے اور پمز اسپتال میں گزشتہ 3دنوں سے داخل ہے تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ پھر فون کر کے بتایا کہ فوت ہو چکی ہے اس نے تیزاب پی لیا تھا جب کہ محمد حنیف کا دعویٰ ہے کہ اس کے حق مہر میں مکان لکھا ہوا تھا اس وجہ سے اس پر سعید الرحمن اور اسکی والدہ نے تشدد کیا اور زہریلہ چیزیں کھلا کر قتل کر دیا اور ہماری فیملی کو بتلایا تک نہیں گیا ہمیں بتائے بنا ڈیڈ باڈی آبائی گاؤں لے گئے ان تمام افراد نے باہم صلاح مشورے کے میری بہن کو قتل کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی کہ ان کی بہن کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور مرحومہ کو انصاف دلایا جائے انہوں نے آئی جی راولپنڈی سے استدعا کی کہ جلد سے جلد مرحومہ کے شوہر اور اسکی فیمل کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کی جائے اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

اپنی ہی بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو عدالت نے سنائی سزا

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

Shares: