وفاقی وزیر شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور قائد اعظم کے جنم دن پر قوم کو مبارکباد
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے اور 25 دسمبر بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے جنم دن پر بھی پوری قوم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کی جانب سے کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد و "میری کرسمس"
25 دسمبربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر بھی قوم کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:شازیہ مری
پاکستان کو قائد اعظم کے خواب کے مطابق مضبوط بنانے کا ازم pic.twitter.com/IUZkJ5q9Ej— Benazir Income Support Programme (@bisp_pakistan) December 24, 2022
اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پرتمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے "میری کرسمس” کہتی ہوں، اور25 دسمبربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے دن کے موقع پر بھی پوری قوم کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں-
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہم سب ملکر پاکستان کو قائد اعظم کے خواب کے مطابق جامع اور زیادہ ترقی پسند ملک بنائیں ۔