وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا،صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ہم کسی ٹرول یا سیاسی دباؤ کا جواب نہیں دینا چاہتے، مریم اورنگزیب
دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کی اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے عزم کو دہرا یا۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،عظمیٰ بخاری