اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شر پسندوں کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

باغی ٹی وی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد تربیت یافتہ ہیں جو مہارت سے جدید اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر رہے ہیں، ان کو پرتشدد حملوں کے لیے لایا گیا ہے، عام آدمی اتنی مہارت سے یہ جدید اسلحہ اور شیل فائر نہیں کر سکتا پی ٹی آئی شر پسندوں کے پاس سرکاری اور جدید اسلحہ کی فراہمی پریشان کن ہے، یہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت لائےگئے ہیں، جن کا مقصد سکیور ٹی اداروں پر حملہ آور ہو کر صورت حال میں بگاڑ پیدا کرنا ہے۔
https://x.com/AsimNaseer81/status/1861477818712105469
یہ اسلحہ سرکاری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال میں ہوتا ہے، ایک عام آدمی کے ہاتھ میں اس اسلحہ کی فراہمی کس نےکی،یہ سرکاری اسلحہ کس کی ایما پر لایا گیا، کس نے سہولت کاری کی،ریاست کے خلاف شر انگیزی کس کے کہنے پر کی جا رہی ہے؟-
https://x.com/ahmad__bobak/status/1861423341967679620
قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کل سےکئی بار پرتشدد حملےکیے جا چکے ہیں، جن میں رینجرز کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، پولیس کے جوان شہید ہوئے اور زخمی ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا، ریاست ان عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے اور شر پسند عناصر کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

دوسری جانب عطاء تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں اسلام آباد میں موجود مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج چلائی اور کہا کہ مظاہرین میں ایسے لوگ ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان مظاہرین کے پاس یہ جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ کیا پرامن مظاہرے میں ایسی چیزیں لائی جاتی ہیں؟ مظاہرے میں شامل نقاب پوش آنسوگیس کے شیل چلارہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شرپسندوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہے پوچھتا ہوں کیا یہ اسلحہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان مظاہرین کو نہیں دیا؟ یہ دہشت گرد ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔
https://x.com/realrazidada/status/1861470820687557077
عطاء تارڑ نے کہا کہ اب مظاہرین ڈی چوک کے کہیں آس پاس نظر نہیں آرہے، انہیں پسپا کردیا گیا ہے، کسی کو ریڈ زون نہیں آنے دیا جائے گا ان کومزید پیچھے دھکیل دیں گے۔ مذاکرات زیرو پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا ترجمان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نہ یہ پرامن ہیں نہ ان کا مقصد ملک کی خاطر ہے، ان کا مقصد ان کا جیل میں لیڈر ہے۔

Shares: