کمشنر کراچی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 31 دسمبر تا یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے بھی دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی کجب کہ گزشتہ برس سال کی آمد کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث 37 شہری زخمی ہوگئے تھے۔پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شہر بھر سے مجموعی طور پر 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

2024:سندھ میں 20 ہزار خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے

پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

Shares: