اکتوبر کے مہینے میں بھی شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری، پارہ ہائی ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ کے الیکٹرک نے بڑھا دیا جس کے بعد شہر بھر کے مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔سرجانی، اورنگی ٹائون، قصبہ کالونی، محمود آباد، عظم بستی، لانڈھی کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں 14 سے 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اس کے علاوہ ملیر، ماڈل کالونی قائد آباد، کھوگھرا پار، لٹ بستی، منظور کالونی، صفورہ کے علاقوں میں بھی 14 سے 16 گھنٹوں کی بجلی بند رکھنا روز کا معمول بن گیا ہے۔نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔اہلیان کراچی نے کہا کہ شدید گرمی میں کے الیکٹرک شہریوں کے صبر کا امتحان لینے لگا، جبکہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کے بھران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک کو لگام دیں، شدید گرمی میں بجلی بند کرنا عوامی دشمنی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کامیٹرک میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان