پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔دونوں بھائیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے شہریار آفریدی اور فرخ جمال آفریدی کو گرفتار کیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں بھائیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
شہریارآفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا۔
Shares: