پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے شروع ہی اے اے جی بیرسٹر یاسین رضا نے بتایا کہ محرم الحرام سیکیورٹی کی وجہ سےڈپٹی کمشنر کوہاٹ آج پیش نہیں ہوئے۔لہذا اے ڈی سی کوہاٹ پیش ہوئے ہیں,کیس کی تفصیلات فراہم کئے ہیں۔ اے اے جی بیرسٹر یاسین رضا نے مزید کہا کہ
شہریار آفریدی کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہے،اسکے بعد وکیل درخواست گزار ارشد علی ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے موکل کی طرف سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کے خلاف ایف آئی آر نہیں ہے لیکن ان کے خلاف انٹی کرپشن کے کیس بنائے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ میرے موکل ایک کیس میں رہا ہوجاتے ہیں تو یہ اسی دن نئے کیسز بناتے ہیں۔ جس پر جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم انٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہیں ان سے جواب طلب کرتے ہیں۔اگر شہریار آفریدی کے خلاف انٹی کرپشن کی کوئی انکوائری ہے تو تفصیل فراہم کریں۔ عدالت نے انٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک جواب طلب کرلیا،

Shares: