سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں کے لیے شروع کی گیا بلیو بس سروس کو بند کر دیا گیا ہے

شہباز شریف حکومت نے سکولوں سے بسیں واپس لے لیں اور بسوں کا رنگ پنک کر دیا ہے، پنک بس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے،وزارت وفاقی تعلیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص گلابی بسیں دستیاب ہوں گی۔ یہ گلابی بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی، دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔ان بسز کی دستیابی سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گا ان سواریوں سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر گلابی بسیں چلیں گی۔دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑا جائے گا اس آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص یقینی بنائی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی سرکاری سکولوں کو یلیو بسیں دینے کے پروگرام کا افتتاح سابق وزیراعظم نواز شریف نے 11 جنوری 2017کو کیا تھا جبکہ ان کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں ،نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر نے اس دوران طلبا کے ہمراہ بس پر سفر بھی کیا تھا،اسی تقریب کے دوران نواز شریف اور مریم نواز سے ایک سماعت سے محروم بچی بھی ملی تھی جس کا آپریشن نواز شریف نے کروایا تھا، کامیاب آپریشن کے بعد نواز شریف نے بچی اسکے والدین اور ڈاکٹر جواد احمد سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں کی تھی.

nawaz shaeif

Shares: