میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ،نجم سیٹھی

موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کاامیدوار نہیں ہوں
najam sethi

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا-

باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جب کہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے-

بہاولنگر کے شہریوں کا بذریعہ وکیل آئی ایم ایف کو نوٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قاٸل نہ کر سکے پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیٸرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا تاہم ان حالات کو دیکھتے ہوئے اب نجم سیٹھی نے خود کو کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے –

24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان

انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک-

وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین پی سی بی کے لیے جلد دو نام گورننگ بورڈ میں نامزد کریں گے-

کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین

Comments are closed.