شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت بڑھا دی گئی

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز توسیع کی منظوری دے دی۔

دونوں لیگی رہنماؤں کا پرول آج دوپہر ڈھائی بجے ختم ہو رہا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول میں توسیع پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران پرول میں توسیع کی منظوری دی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پرول میں توسیع انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

‏معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر اگلے 24 گھنٹے کیلئے پرول میں توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی میں توسیع کے حوالہ سے حکومت سے رجوع کیا تھا،مسلم لیگ ن نے اس حوالہ سے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو دے دی ہے، عطااللہ تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔ اس لئے پیرول میں رہائی میں مزید توسیع کی جائے

یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

دوسری جانب شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،لارڈ نذیر نے قائد حزب اختلاف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ،لارڈ نذیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنر پنجاب نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پرول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پرول پر رہائی کی اجازت دی۔

Leave a reply