fbpx

شہباز شریف سے کمرہ عدالت میں اہم شخصیت کی ملاقات

شہباز شریف سے کمرہ عدالت میں اہم شخصیت کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا ،جیل حکام نے شہباز شریف کو عدالت کے روبرو پیش کیا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت پہنچ گئے

شہبازشریف سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے احد چیمہ کو رہائی پر مبارکباد دی شہباز شریف کی کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سے متعلق گفتگو کی گئی،شہباز شریف کو حمزہ شہباز نے ملکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور حکومت اور تحریک لبیک کے مابین ہونے والے معاہدے ،قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی سے بھی آگاہ کیا،

تیرہ ملزمان پر آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے عدالت نے آج ملزمان کے وکلاء کو گواہان پر جرح کے لیے طلب کیا ہے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ریفرنس کیس کے دیگر ملزمان میں بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں عدالت کی جانب سے دس ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے نیب کی جانب سے مقدمے میں 86 گواہان شامل ہیں نیب نے شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں  نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا

قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.