شہباز شریف نیب کا ملزم، چیئرمین نیب کیلئے کیسے مشاورت کریں،حکومت کا بڑا اعلان
شہباز شریف نیب کا ملزم، چیئرمین نیب کیلئے کیسے مشاورت کریں،حکومت کا بڑا اعلان
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوا،
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، مردم شماری میں نادرا کی بھی مدد لی جائے گی،اپوزیشن کے ساتھ ای وی ایم پر مذاکرات جاری رہیں گے، چاہتے ہیں کہ آئند ہ انتخابا ت صاف اور شفاف ہوں ، پنڈورا پیپرز کے معاملے پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی،پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم انسپکشن سیل بنایا جائے گا، حالات یہ ہوگئی ہے کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے،یہ نظام امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے،ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی معیار سے کم ہوں، جو صارفین گیس سے بجلی پر شفٹ ہوں گے انہیں 7روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائیگا، چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا اور گیس کی بچت ہو ،ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے،
چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کابینہ بحث میں نہیں آیا،اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیے،شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں شہبازشریف سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا،کل اس ضمن میں آرڈیننس آئے گا،اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی لیڈر آف اپوزیشن ہی نہیں ہے جو کرپشن سے پاک ہو، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، بجلی ہمارے پاس وافرمقدار میں موجود ہے،فصلوں کی پیدوار کے ساتھ ہماری آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے،ہماری ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جلد ہی مہنگائی کے اثرات کم ہونا شروع ہوجائیں گے، پنڈورا پیپرز میں 700 ciurmiلوگوں کی لسٹ ہے،جو مہم چلائی جارہی ہے وہ مناسب نہیں ہے، کمیشن جائزہ لے گا کا کس کی آف شور کمپنی قانونی اور کس کی غیر قانونی ہے،قانون شخصیات کیلئے نہیں اداروں کیلئے بننے چاہئیں،چیئرمین نیب کو ہم نے نہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے لگایا تھا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر کیسز ہم نے نہیں بنائے،چاہتے ہیں کہ مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے، چاہتے ہیں کہ احتساب عدالتیں مضبوط ہوں،
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی