شہباز شریف کی جیل میں ایک بارپھر طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے

شہباز شریف کوبکتربند گاڑی میں جنرل اسپتال پہنچا دیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہباز شریف کا ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا چیسٹ کا سی ٹی سکین کیا جائے گا

اسکے بعد پھر دوبارہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق جیل منتقل کر دیا جائے گا

شہباز شریف کو 10 نومبر کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنہ کے بعد انکو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار ووٹ چور عمران خان ہے عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے عمران صاحب جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اُس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا عمران صاحب عوام کی دوائیاں مہنگی کر کے دُکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

گزشتہ سماعت پر ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہون،

عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔

Leave a reply