شہباز شریف کی رہائی کب اور کتنی دیر کیلئے ہو گی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

0
42

شہباز شریف کی رہائی کب اور کتنی دیر کیلئے ہو گی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے‌ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ کا معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی، 12 گھنٹے سے زیادہ پیرول رہائی کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا معاملہ اہم ایشو ہے، پنجاب پرزن رولز 1978 کے رول 545-بی کے تحت متعلقہ ڈی سی 12 گھنٹے تک پیرول پر رہائی دے سکتا ہے،12 گھنٹے سے زیادہ مدت کے لیے پیرول رہائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے،

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ کا معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی اور بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت ان رولز کے مطابق فیصلہ کرے گی،اس سے پہلے دو سے تین دن، اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو پانچ دن کی رہائی ملی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، میں ہر ممکن تعاون کرے گی،بزدار حکومت شریف خاندان کے اس نازک وقت پر نہ سیاست کر رہی ہے نہ کرے گی

دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی  ہمشیرہ  بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

Leave a reply