شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ اور کتابیں تھمائیں گے ،شہباز شریف
0
121
pmln

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار،اور مصطفی کمال نے استقبال کیا،مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،مریم اورنگزیب شامل ہیں،مسلم لیگ ن کے وفد میں بشیر میمن اور صوبائی قیادت بھی شامل ہے،اس موقع پر شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام دیا،شہباز شریف نے بہادرآباد پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں. نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں،آج ہم ایم کیو ایم کے دولت خانے میں حاضر ہوئے ،ماضی میں بھی ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط رہے ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہا،2022 میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد ایم کیو ایم سے اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ،ہم نے مل کر بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا،معاشی چیلنجز کو مل کر حل کرنے کی کوشش کی ،ایم کیو ایم کے ساتھیوں کے ہمیشہ پر جوش پایا، اگلا الیکشن یہ فیصلہ کرے گا کیا پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی طرف جانا ہے ،چار پانچ سالوں میں برے طریقے سے گالم گلوج ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی بوجھاڑ کی گئی ،اس الیکشن نے اس بات کا ثبوت دینا ہے سیاسی قیادت میں شعور موجود ہے،ہم نے اس الیکشن سے ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرنا ہے ،قوم وہی زندہ رہتی ہے جو ایک ہونے کا فیصلہ کرتی ہے ،اس ملک کے کروڑوں عوام کی خوشنودی اور خوشحالی کے لیے کام کرینگے ،لاکھو ں لوگ اس ملک میں ہجرت کر آئے اور لازوال قربانیاں دیں ،76 سال بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے اس شہر کا جائزہ لیا جائے،نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ اور کتابیں تھمائیں گے ،پاکستان کا سب سے بڑا کماؤ شہر کراچی ہے ،تجارت ،سرمایہ کاری اور شپنگ کا یہ مرکز ہے آج بھی اس شہر میں ٹینکر مافیا ہے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں ،اس شہر کو اس کا حق ملنا چاہئے ،جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں ملکر کام کرینگے تو مسائل حل ہونگے ،آج حاضری کا مقصد یہ تھا یہ فیصلہ کرنا تھا اس شہر کو عظیم بنائیں گے ،ایم کیو ایم ہماری سنجیدہ پارٹنر ہے ،یقینی طور پر اب ہونے والے الیکشن پاکستان کی قسمت بدلیں گے،عوام جس طرح کا مینڈیٹ دینگے اس طرح کا نظام حکومت لائیں گے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کیا جائے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس نے تنخواہ نہ لی ہے اور اس کو سزا ملے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کو ٹرائل کورٹ میں سو دن بیٹی کے ساتھ حاضری دینا پڑی ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرے

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابی اتحاد اور سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیرِ غور آیا، دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی غور کیا، این اے 242 سمیت دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ،این اے 242پر مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں، شہباز شریف بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور ملاقات شیڈول ہوئی ہے،اگلی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ پھر دہرایا گیا، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی.

2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،شہباز شریف
این اے 242 سے شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، شہباز شریف نے این اے 242 میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا!کراچی اور اندرون سندھ میں جلد انتخابی مہم شروع ہو گی ،2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے، آر ٹی ایس بند کیا گیا،2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،فراڈ اور جعلی طریقے سے مجھے ہرایا گیا،2018 میں جسے ممبر بنایا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، آپ بہتر جانتے ہیں،آپ نے ہر جگہ میرے لیے پھول نچھاور کئے،

قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں کراچی کا اہم کردار ادا کررہا ہے کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے،نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی، پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے،ہم نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیئے، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا، اقتدار میں آ کر شہر قائد سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے، ملک میں بے روزگاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا

صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل
صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

Leave a reply