سعودی عرب،توہین مسجد نبوی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کو شہباز شریف نے رہا کروا دیا

0
51

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ , مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، سعودی عرب کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران نازیبا واقعہ پیش آیا تھا مسجد نبوی میں نعرے لگائے گیے مریم اورنگزیب شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی کی گئی واقعہ کے بعد سعودی حکام نے ایکشن لیا اور چند شرپسندون کو گرفتار کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر پاکستان میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر پر مقدمے درج کئے گئے تا ہم تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضمانت کروا لی اور کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا، ان کیسز میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید ابھی بھی ضمانت پر ہیں،

مسجد نبوی کی توہین کے واقعہ پر پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کیا تھا ،جے یو آئی نے کراچی مین ایک بڑا جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا تھا جس میں مسجد نبوی کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، واقعہ کے اگلے روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ واقعہ میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے

توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

Leave a reply