شہباز شریف رہائی کے بعد "گوشہ نشین” ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایاآپ کی دعاؤں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں کورونا کی شدید لہر میں آپ سے درخواست ہے کہ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریں آپ سب سے التجا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں اللہ تعالیٰ آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے اور ان مصائب سے بھرے ایام سے ہمیں نجات دے۔ آمین
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کو جیل سے رہا کیا گیا تھا،شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی،نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا ، سات ماہ بعد انہیں رہائی ملی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف
نوازشریف کا شہبازشریف کوفون :شہبازشریف نے کیا جواب دیا سن کرسب حیران رہ گئے