شہباز شریف صحتیاب ہو کر کونسا کام کرنیوالے ہیں؟ بلاول نے بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں،اپنے شہیدوں کیلئے دعا گو ہیں،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئندہ مالی سال کابجٹ مسترد کردیا،امید تھی آئندہ مالی سال کا بجٹ وبائی صورتحال کے مطابق ہوگا،بجٹ سے لگتا ہے کورونا وائرس پاکستان میں کوئی مسئلہ ہی نہیں،ہمیں عوام کی صحت اور معاشی تحفظ کرنا ہے،بجٹ میں ٹڈی دل سے بچاوَ کیلئے بھی وسائل نہیں رکھے گئے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست پر مشکل وقت آتا ہے تو حکومت اتحاد قائم کرتی ہے،وفاقی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے غیر ذمہ داری دکھائی،کورونا سے نمٹنے کیلئےحکومت کی جانب سے صوبوں کی معاونت نہیں کی گئی،ٹڈی دل کے مسئلےپر وفاقی حکومت سے اپیل کررہے ہیں،2سال سے مطالبہ کررہے ہیں وفاق کو پانی کے منصوبے پر خرچ کرناچاہیے،کورونا آنے پر صحت کے نظام پر توجہ دینے کی اپیل کی،حکومت نے صحت کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعاون کی بجائےسندھ کو229ارب روپے کم دے رہی ہے،صرف سندھ نہیں،پنجاب کو بھی کم بجٹ دیاگیا،وفاقی حکومت کا بجٹ معاشی صورتحال کا تحفظ نہیں کرتا،وفاق کو چاہئے تھا ہر صوبے کو ایک کورونا پیکج دیتی ،ایسا ہوتا تو صوبوں کو وبائی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہوتی،مشکل صورتحال میں بھی سندھ حکومت کا عوام دوست بجٹ ہے،سندھ حکومت کا بجٹ وبائی صورتحال کے مطابق ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےبجٹ میں صحت اور ریلیف کو ترجیح دی گئی،سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا،کہا جارہاہے صحت کے مسائل سے صوبے خود نمٹیں،مشکل حالات میں عوام سے تعاون ضروری ہے،اس وقت مڈل کلاس طبقے کو مدد کی ضرورت ہے،ایسی صورتحال میں صوبوں کو کم فنڈز دیئے جارہے ہیں،معیشت،صحت اور فوڈ سیکیورٹی کا خیال نہیں رکھا گیا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بحرانی صورتحال میں حکومت اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے،کورونا وائرس شروع ہوتے ہی سیاسی مصروفیات ختم کردی تھیں،کورونا وائرس پر اپوزیشن نے سیاست نہیں کی،جانتا ہوں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا تھا،معاونین خصوصی اور پی ٹی آئی قیادت نے سندھ کے وزرا پر سیاسی بیان دیئے،تحریک انصاف اپنے رویے کو تبدیل کرے اور کورونا مسئلے کو سنجیدہ لے،پی ٹی آئی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کورونا کے خلاف حکمت عملی بنائے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف صحت یاب ہو کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،اے پی سی میں این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت کریں گے،این ایف سی ایوارڈ کے مسئلے پر تمام اپوزیشن ایک موقف دے گی،پاکستان میں کرپشن موجود ہے،کرپشن کےخلاف مہم شروع ہوتی ہے تو مقصد کچھ اور ہوتا ہے،

Comments are closed.