بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے-

وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی بھی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس گزشتہ سال جون 2024ء میں شینزین میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پہلے ایڈیشن کے نتائج کا جائزہ لے گی اور آئندہ کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری و کاروباری منصوبوں کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

شہباز شریف کے اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

نائیجریا میں کشتی حادثے میں 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

Shares: