اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں-
باغی ٹی وی: لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ اچھا عمل نہیں تھا، پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کو مقدمات کا سامنا کئے بغیر این آر او نہیں ملے گا پی ٹی آئی والوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اور وزیراعظم کیلئے بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، ایوان میں آنا اور ووٹنگ کے عمل میں برابر حصہ لینے کا مطلب 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو تہائی ووٹ پی ٹی آئی کے خلاف کاسٹ ہوا جبکہ ایک تہائی ووٹ انہیں ملا، پی ٹی آئی نے لاہور اور اٹک میں احتجاج نہیں بلکہ تمام منتخب مقام پر احتجاج کیا ہے، شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں گے، شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد اپنے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔