سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف کے بریت پر تشکر کا اظہار

0
176

شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ محمد نوازشریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو ہر الزام سے بری کیا، الحمدللہ! قوم کو قائد محمد نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیٹی مریم نوازشریف کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر اور بے مثال جرات و بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہیں نے ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہو،
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قید خانے، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی، الحمدللہ! اپنے قائد محمد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے سچائی واضح کردی۔شہازشریف نے کہا کہ اپنے بہادر قائد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے زندگی کے تلخ ترین لمحوں میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری، قائد نوازشریف کے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف کیا۔

Leave a reply