شہباز شریف کی مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ

ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں
0
119
PMLN

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے میاں شہباز شریف نے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں، یم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماوں کے نام وفاقی وزرا کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہےریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزرا کیلئے زیر غور ہیں۔

وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن …

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پردرخواست گزاروں کوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے درخواستوں کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف، ایڈوکیٹ چودھری اشتیاق کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے فیصلہ کروانے کے باعث عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پرخارج کردی۔

گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف …

ادھرلاہور ہائیکورٹ نے صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کے مخالف امیدوار محمد یوسف کی درخواست بھی واپس لینے کی بناپر خارج کر دی عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ رکھنے پر رضامند ہے جبکہ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کردی۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

Leave a reply