شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حمزہ شہباز

0
71
hamza

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پاکستان دیوالیہ ہو نے سے بچایا ہے ،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
پنجاب کے شہر قصور میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہاکہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،بجلی مہنگی،نوجوان بےروزگار،دووقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہوچکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے قرض لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کوخودکشی پرمجبورکردیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کیں۔
حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کئےجو کہا وہی کر دکھایا ، ان کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ،کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لوگوں کو ملے ؟
حمزہ شہبازنے کہاکہ موٹرویز اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے نہیں کئے،ان کاکہناتھا کہ آج ڈالر کی قیمت 278 روپے ہے نواز شریف کے دور میں 105 روپے تھی ، نواز شریف کے دور میں بجلی کی قیمت 7 روپے تھی ،شہباز شریف نا سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو مشکلات سے دور چار کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ بحال نہ ہوتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، ان کا کہناتھا کہ9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ،9 مئی کو جناح ہاو¿س اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایاگیا ، 9 مئی کو ایک شخص ملک دشمنی میں بہت آگے نکل گیا تھا ۔

Leave a reply