مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی
سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 15, 2023
سابق وزیر اعظم نے یہ پیغام ایکس پر دیا ہے ،شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا پی ٹی آئی کا طرز عمل ہے،