باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کے واش رومز تک میں کیمرے لگائے جاتے ہیں

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کمروں میں کیمرے لگا کر دیکھا جاتا ہے شہباز شریف کیخلاف نیب اور ریاست کی طاقت استعمال کی جارہی ہے،آپ اجازت دیں یا نہ دیں، گوجرانوالہ میں جلسہ ضرور ہوگا ،آپ کنٹینر لگائیں ، دھمکیاں دیں ،گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن چکا ہے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو کنٹینر ذہنیت کی حکومت مسلط ہے وہ گوجرانوالہ کے جلسے سے اتنی خوفزدہ ہے کہ وزیاعظم ہاؤس,اور پنجاب کی کابینہ کے جتنے اجلاس میں صرف گوجرانوالہ کا جلسہ ڈسکس ہورہا ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے وہ سلیکٹڈ ہے اسکے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے.

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے تسلیم کیا 23 اکتوبر 2018 سے کوئی نئی چیز نہیں ملی، شہباز شریف نے تمام آمدن و اثاثے ڈکلیئر کیے، شہباز شریف کے ڈکلیئرڈ اثاثوں پر آج سوال کیے جارہے ہیں، لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں،اے پی سی فیصلوں کو کمزور کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع اور گواہوں کے بیان قلمبند ہو چکے، شہباز شریف کو تب گرفتار کیا گیا جب عمران خان کا حکم آیا،

Shares: