شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی
0
34
Shehbaz Sharif

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔

باغی ٹی وی : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے ہیں نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے، شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملکر کیا تھا، دونوں‌ نے سمری پر دستخط کر کے صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اب صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں-

انوارالحق کاکڑ،نگران وزیراعظم،صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا،سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی-

انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے-

30 سال سے میں اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں،وزیراعظم

Leave a reply