شہباز شریف سے ملنے جانے والی شخصیت کو روک دیا گیا،رہائشگاہ سب جیل قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہباز شریف سے ملنے سے روکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دینے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے تھے لیکن پولیس کی جانب سے شہبا زشریف سے نہیں ملنے دیا گیا،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہباز شریف سے ملنے سے روکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی@BBhuttoZardari #UnitedForDemocracy pic.twitter.com/FXWH3RHzF9
— PPP (@MediaCellPPP) March 3, 2021
شہباز شریف اور خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کر رکھا تھا، سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی عدالت نے انہیں اجازت دی جس کے بعد گزشتہ روز انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا،دونوں اسلام آباد پہنچے اور سینیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا، احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری اور اکمل خان پرمشتمل الگ الگ عدالتوں نے درخواستوں کو منظور کر تے ہوئے محمد شہباز شریف اور خواجہ محمد آصف کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آباد جانے کا حکم دیا
حکام نے شہباز شریف کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے، اس موقع پر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے لیکن بلاول کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی
اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہم آئندہ کا لائحہ عمل پی ڈی ایم کے اجلاس میں طے کریں گے، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل کے شکر گزار ہیں
قبل ازیں بلاول نے مولانا فضل الرھمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوری مستعفیٰ ہوں ، یوسف رضا گیلانی کو اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کرائیں گے ہم سب نے ملکر نہ صرف اس کٹھ پتلی کو ملک کے کونے کونے سے ضمنی انتخابات میں شکست دی ہے بلکہ آج پارلیمان میں بھی ہرا دیا۔