شہلا رضا نے تحریک انصاف کے سینیٹر کو مار ڈالا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کو مار ڈالا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ سنی کہ سینیٹر فیصل جاوید کا انتقال ہو گیا،اللہ انہیں جنت میں بلند درجات دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز فیصل جاوید کی والدہ کی وفات ہوئی تھی تا ہم شہلا رضا نے فیصل جاوید کی والدہ کی وفات کو فیصل جاوید کی ہی موت بنا کر تعزیت کر ڈالی، فیصل جاوید نے جب شہلا رضا کی یہ ٹویٹ دیکھی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی زندہ ہوں ہٹا کٹا ہوں محترمہ کتنی بار آپکو سمجھایا ہے کپی مت پیا کریں اور اگر پیتی بھی ہیں تو پی کر ٹویٹ مت کیا کریں
میں ابھی زندہ ہوں ہٹا کٹا ہوں محترمہ کتنی بار آپکو سمجھایا ہے کپی مت پیا کریں اور اگر پیتی بھی ہیں تو پی کر ٹویٹ مت کیا کریں@SyedaShehlaRaza pic.twitter.com/9ywAa9Ey6o
— 𝐉.𝐀.𝐑.𝐕.𝐈.𝐒. (@halfmemer) May 8, 2020
بعد ازاں شہلا رضا نے فیصل جاوید کے حوالہ سے تعزیت کے لئے کی گئی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور نئی ٹویٹ کی.جس میں انہون نے کہا کہ اللہ تعالی سینیٹر فیصل جاوید کو والدہ کے انتقال پر صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اللہ تعالی سینیٹر فیصل جاوید کو والدہ کے انتقال پر صبر جمیل عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/Nchkz4W9JN
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) May 8, 2020