بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

0
78
murad ali shah

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پی آئی ڈی سی پر واقع سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں سے شہر بھر کا پانی سمندر میں منتقل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، آواری، صدر، شارع فیصل اور نرسری سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نرسری پر نالے کا معائنہ کیا اور وہاں پر پانی کی روانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا بیشتر حصہ دیکھا ہے ، حالات کافی بہتر ہیں، سڑکیں کلیئر ہیں،بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے، عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، اس سے پہلے میں رائیٹ بینک کے مسائل دیکھ کر آیا تھا، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں،2022 کی بارشوں میں شہر کے نکاسی سسٹم نے بہتر پرفارم کیا،اب 2024 کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں،بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے، ابھی بھی الرٹ ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، میں ٹنڈو محمد خان میں بھی سیلاب متاثرین سے مل کر آیا ہوں، وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور پرسکون ہیں، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا،بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا ہے، منچھر جھیل میں 115 فٹ پانی موجود ہے، منچھر جھیل سے پانی دریا میں نکل جائے گا،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کی وجہ سے بارشیں اور سیلاب کا سامنا ہے ، ہم نئے جنگلات لگانے کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں،ایم این وی منصوبہ واپڈا کا ہے لیکن انھوں نے پرانے شگاف بھی ابھی تک پر نہیں کئے، ہمارا محکمہ آبپاشی ان شگافوں کو پر کر رہا ہے،بارشوں کے باعث شہر کی سڑکیں خراب ہوگئی ہیں، شہر میں آبادی بڑھتی گئی ہے لیکن اسٹارم واٹر ڈرین نہیں ہے،ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن حکومت میں شامل نہیں ہیں

بلاول نے مفت سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کردیا

طوفانی بارشوں کا امکان،وزیراعلیٰ سندھ کاتمام محکموں کو مزید متحرک رہنے کا حکم

کراچی میں بارش،وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ

سندھ میں شدید بارشوں کا امکان،سمندر میں طغیانی کا خدشہ،شرجیل میمن متحرک

Leave a reply