لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

مون سون بارشوں کے اسپل کی شدید بارشوں نے پنجاب بھر میں تباہی مچا رکھی ہے،جگہ جگہ بارشوں کا پانی کھڑا ہے،لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا،شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو باہر نکالا اور ڈوبنے سے بچا لیا۔

https://x.com/Aadiiroy2/status/1945450632216809930

دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں مسلم پارک، حسنین کالونی میں بارش کا پانی بدستور کھڑا ہے جبکہ راجپوت پارک، چاند خان شہید چوک، سراج پارک، پراچہ کالونی کےعلاقے بھی متاثر ہیں،جھلاراں روڈ، حق باہو روڈ ، رحیم بخش روڈ ، بخاری پارک و دیگر علاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔

ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہےترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہےاس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Shares: