آزاد کشمیر کے شہری نے تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردینے کی وصیت کی ہے-

باغی ٹی وی : زاہد حسین نامی شہری کی جانب سے اپنی تمام جائیداد مریم کے نام کردینے کا وصیت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے وصیت نامے میں شہری کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ہو ش و حواس میں بنا کسی دباؤ یا جبر کے اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزار کینال، مریم نواز کو دینے کا اعلان کرتا ہے چاہے وہ اس پر اسپتال بنائیں یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال کریں۔ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس زمین کو جیسے چاہے استعمال کریں۔

ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق


شہری کی جانب سے وصیت میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کےبعد 100 فیصد کی مالک ہیں۔ اس کےعلاوہ شہری کا معاوضہ جوتقریباً 8 کروڑ روپےہےوہ بھی مریم ہی وصول کریں گی تاہم شہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاوضہ کس چیز کے عوض ہےاس کے علاوہ مریم کوتمام درختوں اورسات گاؤں پر مشتمل رقبے کا مالک بھی بنایا گیا ہے جو کہ راولہ کوٹ ،موضع چیڑھ اور آزاد کشمیر میں واقع ہیں-

واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف


مریم نواز نے ٹوئٹر پر صحافی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے وصیت نامے کو شیئر کرتے ہوئے رعدمل دیاہے،مریم نواز نے حیرانی کا اظہاتر کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا، وہ ایسا کیوں کریں گے ، اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں اظہار محبت وتشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے گئے۔

قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

Shares: