لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ابتدائی طور پرپوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے بل وصول کیے جائیں گے، 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے، ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے شہریوں کو بل بھیجیں جائیں گے، سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے، آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل ملنا شروع ہوجائیں گے، شہری بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز سے بل ادا کر سکیں گے

لاہور میں 5 تا 40 مرلہ عمارتوں کو 300 سے 5000 روپے کا بل ملے گا، چھوٹی دکانوں سے اندسٹری تک کےکمرشل بل 500 سے 3 ہزار روپے تک ہوں گے،دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گاجبکہ دیہی علاقوں میں چھوٹی دکانوں سے انڈسٹری تک کےبل 300 سے 2ہزار روپے تک ہوں گے، سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ہیں۔

ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

ایل ڈبلیو ایم سی نے اس اقدام کو صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی طرف ایک عملی قدم قرار دیا ہے، تاہم شہری حلقوں کی جانب سے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، رہائشی علاقوں میں فیس 200، جب کہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک رکھنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب نے بتایا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی، رہائشی علاقوں میں فیس کم جب کہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی،بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹائز ہوگا مگر ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا،شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔

دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

Shares: