ملک کے مختلف شہروں میں رات کے وقت بارش ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ میں ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا،مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،کاٹلنگ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔لوئردیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی ،علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، بارش کی وجہ سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوگا ۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔
اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ
دنیا بدل رہی پاکستان میں مذاکرات کا کھیل ختم نہیں ہورہا۔ تجزیہ: شہزاد قریشی