شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کی سماعت صبح کےاوقات میں مقرر کی جائے،سماعت جلد مکمل ہونا ضروری،جسٹس منظورملک کے ریٹائرہونے میں کم وقت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کواب یاد آرہا ہے کہ وقت کم ہے؟ آپ براہ راست کوریج کی درخواست میں مارچ کا مہینہ ضائع کرچکے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لائیوکوریج کی درخواست میرے اس امیج کے باعث اہم تھی جوانھوں نے پبلک میں بنایا، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امیج بنانے والی اللہ کی ذات ہے،آپ اس پر بھروسا رکھتے ہیں توفکرکیوں،جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے جواب دیا کہ فکر سپریم کورٹ کی ہے، میری کیا حیثیت ہے،ہمیں یہ تک معلوم نہیں کہ جمہوری دور میں ہیں یا آمریت کا دورچل رہا ہے،پاکستان میں اس وقت سائے حکمرانی کررہے ہیں،شہزاد اکبر با اثر شخص ہے اس لیے اس سے کوئی نہیں پوچھتا،شہزاد اکبر پاکستان تحریک انصاف کارکن ہے،جیل میں ہونا چاہیے ،ایسیٹ ریکوری یونٹ قانونی وجود نہیں رکھتا،
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سوال پوچھنا جج کی صوابدید ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ درخواست گزار ہیں،میں بطوربینچ رکن جج سوال پوچھ رہا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے اپنے دلائل دینے کا توحق حاصل ہے، معززجج صاحبان میری دلیل سے اتفاق کریں یا اختلاف،یہ ان کی صوابدید ہے،
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟
قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے کی مسترد
ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ