میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم اور اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 7 کے انچارج شہزاد بھائی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین نے یونٹ 7/C کے انچارج شہزاد بھائی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہزاد بھائی حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے ہیں۔ ان کی واپسی پر میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم اور زونل کمیٹی کے اراکین نے انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ممبر سہیل احمد اور یونٹ 7/B کے انچارج علی مرزا بھی موجود تھے۔

Shares: