پاکستانی معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کی جنید جمشید کے ہمراہ ایک یاد گار تصویرسوشل میڈیا پر وائرل-
باغی ٹی وی : پاکستانی معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کی جنید جمشید کے ہمراہ ایک یاد گار تصویرسوشل میڈیا پر وائرل- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جرنلسٹ باسط سبحانی نامی ایک صارف نے شہزاد رائے کی جنید جمشید سےایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور صارفین سے پوچھا کہ کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ کون سا ایوارڈ فنکشن ہے؟جس میں جنید جمشید سے شہزاد رائے کو بہترین پاپ گلوکار کا ایوارڈ مل رہا ہے؟
Ptv awards https://t.co/cy4N3bWRiE
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) May 24, 2020
باسط سبحانی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے بتایا کہ یہ پی ٹی وی ایوارڈز کی تقریب ہے۔
43 سالہ گلوکار کو پاک گلوکاری میں ان کے فن کی صلاحیتوں کے اعتراف میں پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا 1999 میں پی ٹی وی ایوارڈز کی منعقدہ تقریب میں شہزاد رائے کو جنید جمشید نے ایوارڈ دیا تھا۔
پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید
ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں