خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

گلستان جوہر میں خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی نوٹس ، مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: گلستان جوہر میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا گیا ہے جس میں جان سے مارنے ، ہراساں کرنے اور گھر میں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل ہیں۔

شہزادی رائے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور دروازے پر لاتیں ماریں جنونی شخص نشے میں تھا جس کے ہاتھ میں ایک بوتل بھی تھی، وہ پہلے بھی گھر آیا تھا اور دوستی کرنے پر مصر تھا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں ایس پی ظفر چھانگا کےمطابق گلشن پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دو بار خواجہ سرا شہزادی رائے کو حراساں کیا تھا-

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا-

Comments are closed.