شیخ رشید بیمار، فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ طے

0
49
شیخ رشید

سیشن کورٹ اسلا آباد ، شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی گئی

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر درج مقدمہ میں آج شیخ رشید پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ تجویز کردیا شیخ رشید کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی شیخ رشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی. عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی

عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ ہفتے کے روز تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

Leave a reply