شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ریلوے کاخسارہ ایک روپے بھی کم نہ کیا جا سکا ، ریلوے کا مالی خسارہ 37ارب روپے سے تجاویز کرگیا ، مالی سال 2019-20میں خسارے کاتحمینہ 39ارب روپے لگایا گیا ،
جون کاخسارہ شامل کرکے ریلوے خسارہ اس سے کہیں زیادہ ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کاخسارہ ایک روپے بھی کم نہ کیاجاسکا،ریلوے کامالی خسارہ 37ارب روپے سے تجاویز کرگیا،جبکہ نئے مالی سال 2019-20میں خسارے کاتحمینہ 39ارب روپے تک پہنچ جائے گا، باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہناہے کہ جون کاخسارہ شامل کرکے ریلوے خسارہ اس سے کہیں زیادہ ہے ۔شیخ رشید احمد پہلے ہی قومی اسمبلی میں ریلوے کاخسارہ ختم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے دوسری وزارت لینے کا انوکھااعلان کرچکے ہیں ۔وزارت ر یلوے نے خسارے میں اضافے کے حوالے سے کسی قسم کو موقف دینے سے صاف انکار کردیا ہے ۔باغی ٹی وی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے حوالے سے تمام دعوے دھرے کے دھرے ر ہ گئے ۔
مالی سال 2018-19میں ریلوے کے کل اخراجات 90ارب رہے جبکہ ریلوے کوآمدن 53ارب روپے ہوئی اس طرح آمدن اور اخراجات میں 37ارب روپے کافرق ہے ریلوے کے خسارے کوپورا کرنے کے لیے حکومت نے 37ارب کی امداد فراہم کی جبکہ گذشتہ مالی سال2017-18میں 49.56ارب روپے کمائے تھے جوکہ گذشتہ سال کے نسبت 23فیصد زیادہ تھے جبکہ خسارہ ریلوے کی طرف سے 37ارب روپے بتایاگیاتھا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019-20کے لیے ریلوے کاکل بجٹ 97ارب رکھاگیاہے جس میں سے ریلوے کو 58ارب کمانے کاٹارگٹ دیاگیاہے جبکہ ریلوے کواس سال 39ارب روپے کاخسارہ ہوگا۔مالی سال 2018-19میں ملازمین کی تنخواؤں پر27ارب ،ریلوے آپریشن پر20.9ارب،ملازمین کی پنشن پر31.6ارب اوراورتعمیر ومرمت پر7.89ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوئی جبکہ سود کی ادائیگی پربھی 1ارب روپے خرچ کئے گئے ۔
نئے مالی سال 2019-20میں ملازمین کی تنخواؤں کے لیے 29.5ارب ،ریلوے آپریشن کے لیے 22.8ارب،ملازمین کی پنشن کے لیے 33.3ارب اورتعمیر ومرمت کے لیے8.5ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ سود کی ادائیگی پربھی 1ارب 10کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ریلوے کے خسارے میں اضافے کے حوالے سے جب وزارت ریلوے کے حکام سے باغی ٹی وی کے نمائندہ نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کاموقف دینے سے صاف انکارکردیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ ریلوے کاخسارہ اس سے بھی زیادہ ہے اگر جون کے مہینے کابھی خسارہ شامل کردیاجائے تو یہ 40ارب سے تجاوز کرجاتاہے ۔
رپورٹ: محمد اویس