وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے لئے دعوت دی ہے
کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ سےمتعلق بات چیت کی گئی،وزیرریلوے نےوزیراعظم کوراولپنڈی کراچی نئی مسافر ٹرین سے متعلق آگاہ کیا ،وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سرسیدایکسپریس کےافتتاح کیلیےوزیراعظم کو 30 جون کی دعوت دی ،سرسید ایکسپریس راولپنڈی اسٹیشن سے براستہ فیصل آباد ، کراچی پہنچے گی .
15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح ہو گا ،وزیراعظم عمران خان خود سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم سرسید ایکسپریس میں سفر بھی کریں گے ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ٹرینیوں میں وائے فائی کی سہولت دیں گے ،ریزرویشن آفس24گھنٹےکھولنےسے40کروڑکافائدہ ہوا،ا نہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی ،تمام گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگارہے ہیں ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے ایم ایل ون کےلیے جارہے ہیں